کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان

دبئی (مشرق نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ کے اختتام پر ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا جس کے مطابق بھارتی کپتان روہت شرما، کوئنٹن ڈی کوک، ویرات کوہلی اور ڈیرل مچل کو ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل کیا گیا ہے۔کے ایل راہول، گلین میکسویل، رویندر جدیجا اور جسپریت بمراہ بھی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا حصہ ہیں۔اس کے علاوہ دلشان مدوشانکا، ایڈم زمپا اور محمد شامی بھی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل ہیں۔جنوبی افریقہ کے جیرالڈ کوئٹزی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کے 12 ویں کھلاڑی ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان، انگلینڈ، بنگلہ دیش، نیدرلینڈز اور افغانستان کا کوئی کھلاڑی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں جگہ نہیں بنا سکا۔