احمد آباد (ایم این پی)بھارت کاغرور ہوم گراﺅنڈ پر غرق،ورلڈکپ فائنل میں6وکٹوں سے بدترین شکست،آسٹریلیاکرکٹ کانیا حکمران،6ویں بار ورلڈکپ جیت لیا۔
بھارتی شہر احمد آباد کے نریندرا مودی سٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میںآسٹریلوی پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کافیصلہ کیا،فیصلہ کن معرکے میں ٹورنامنٹ کی ناقابل شکست ٹیم بھارتی بیٹنگ خزاں کے پتوں کی طرح بکھر گئی اور پوری ٹیم 50اوورز میں 240رنز بناکر چلتی بنی،کے ایل راہول 66 ،ویرات کوہلی 54،کپتان روہت شرما47 رنز بناکر نمایاں رہے،آسٹریلیا کے مچل سٹارک 3 ،جوش ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز نے 2،2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کا آغاز اچھا نہ رہا،47رنز پر3وکٹیں گرنے کے بعدٹریوس ہیڈ اور مارنوس لبوشین نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کی فتح میں نمایاں کردار ادا کیا،ٹریوس ہیڈ نے 120 گیندوں پر 4 چھکوں ، 15 چوکوں کی مدد سے 137 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، مارنوس لبوشین58 رنز کےساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے،آسٹریلیا نے ہدف 4وکٹوں کے نقصان پر 43اوورز میں باآسانی حاصل کرلیا۔
ٹریوس ہیڈ کومین آف دی میچ دیا گیا،مین آف دی سیریز کاایوارڈ ویرات کوہلی کے حصے میں آیا،قبل ازیںبھارت کی یقینی شکست دیکھ کر ایک لاکھ 30ہزار سے زائد تماشائیوں کو سانپ سونگھ گیا،گراﺅنڈ میں سناٹا چھایا رہا،مودی سمیت اہم شخصیات کی آمد بھی ٹیم کو فتح نہ دلاسکی،آسٹریلیاکی فتح کے بعد بھارت میں صف ماتم بچھ گئی،کھلاڑی،شائقین روتے رہے۔
واضح رہے آسٹریلیا نے چھٹی بار آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ، کینگروز نے 1987، 1999، 2003، 2007، 2015 اور اب 2023 میں ورلڈکپ ٹرافی اٹھائی ۔
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
شہباز کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو
روس نے پاک افغان مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے استعفیٰ دےدیا
















