پنجاب بھر میں ایک ہفتے کیلئے ماسک پہننا لازمی قراردیدیا گیا

لاہور (مشرق نیوز) پنجاب بھر میں ایک ہفتے کیلئے فیس ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا گیا۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ صحت کو ترجیح دینا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔

واضح رہے لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں آج بھی اور کئی دنوں سے فضائی آلودگی کی خطرناک صورتحال ہے۔ کئی شہروں میں سموگ کے باعث نزلہ زکام، بخار اور گلے میں انفیکشن کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری گھر سے نکلتے وقت ماسک لگائیں۔