لاہور(ایم این پی)پی سی بی نے سابق کپتان یوسف کو پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا ۔
یوسف کا شمار پاکستان کے چند کامیاب ترین بیٹرز میں ہوتا ہے ،1998 سے2010 تک اپنے کیریئر میں 7530 ٹیسٹ رنز اور 9720 ون ڈے رنز سکور کیے،ٹیسٹ کرکٹ میں ایک کیلنڈر سال ( 2006 ) میں سب سے زیادہ 1788 رنز بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
یوسف نے کہاذمہ داری سونپے جانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کا شکر گزار ہوں،ذمہ داری باعث اعزاز ہے،بہترین نتائج کی کوشش کرو ں گا۔
سابق کپتان یوسف پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر
















