زیورخ (مشرق نیوز) عالمی شہرت یافتہ فٹ بالرز کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی سے ان کے پرستاروں نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطینیوں کی حمایت میں آواز اٹھانے کا مطالبہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نےجب فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی بیٹی کو سالگرہ کی مبارک باد دینے کےلئے ایک پوسٹ شیئر کی تو کچھ مداحوں نے فٹبالر کی بیٹی کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے اس کےلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا تو کچھ مداحوں نے رونالڈو سے مطالبہ کیا کہ فلسطین کی حمایت میں اپنی آواز اٹھائیں۔ لیونل میسی کے مداحوں نے ان کی حالیہ انسٹا گرام پوسٹ پر غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ سے متعلق اصل حقائق سامنے لانے کے لیے فلسطین کی حمایت میں آواز اٹھانے کا مطالبہ کیا۔واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے 7 اکتوبر سے جنگی جرائم پر مبنی بمباری سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 11 ہزار 500 ہو گئی ہے۔
کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی سے فلسطینیوں کی حمایت کا مطالبہ
















