بنگلورو (ایم این پی)فخر،بابر کیویز پر جھپٹ پڑے،شاہینوں کی شاندار فتح،سیمی فائنل ایک قدم دور،بارش بھی نیوزی لینڈ کو شکست سے نہ بچاسکی۔
بنگلورو کے ایم چناسوامی سٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی سی سی ورلڈکپ کے 35ویں میچ میں بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،کیوی ٹیم کی جانب سے ڈیون کونوے ،راچن رویندرا بیٹنگ کےلئے میدان میں اترے ،کانوے 35 رنز بناکر وکٹ گنوابیٹھے،کین ولیمسن اور راچن رویندرا نے 180 رنز کی پارٹنرشپ بنائی،دونوں نے وکٹ کے دونوں جانب شاندار سٹروکس کھیلے۔
کپتان ولیمسن نے 10 چوکوں ، 2 چھکوں کی مدد سے95رنز بنائے،راچن رویندرا نے ایک اور سنچری جڑی اور 108 رنز بناکر آوٹ ہوئے،ڈیرل مچل 29 ،مارک چیپمین 39، گلین فلپس 41 رنز بناسکے، مچل سینٹنر 26 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے،کیویز بیٹرز نے شاہین آفریدی،حارث رﺅف،حسن علی کی جم کر پٹائی کی،تینوں نے بالترتیب 90،85 اور82رنز دئیے،پاکستان کی جانب سے وسیم جونیئر 3 ،حارث روف، افتخار احمد اور حسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان نے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ شروع کی تو عبد اللہ شفیق صرف 4 رنز بنا کر 6 کے مجموعی سکور پر چلتے بنے، اوپنر فخر زمان نے بابر اعظم کےساتھ ملکر شاندار بلے بازی کی ،چوکے چھکوں کی بارش کردی اور83 گیندوں پر پاکستان کی جانب سے ورلڈکپ کی تیز ترین سنچری بنائی، دوسرے اینڈ پر کپتان بابر اعظم نے بھی شاندار بیٹنگ کے جوہر دکھائے ،فخر کابھرپور ساتھ دیا،پاکستان نے 21 اوورز میں 159 رنز بنائے تو بارش کے باعث میچ روک دیا گیا۔
ایک گھنٹے بعد جب برسات رکی تو امپائرز نے ڈی ایل ایس قانون کے تحت ہدف 342 رنز تک محدود کر کے 9 اوورز کم کردئیے،میچ شروع ہونے کے بعدفخر،بابر نے دلیرانہ بیٹنگ کاسلسلہ جاری رکھا،پاکستان نے25.3 اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر 200 رنز بنا ئے تو بادل پھر برس پڑے،میچ دوبارہ شروع نہ ہوسکا،ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت پاکستان کو 21رنز سے فاتح قراردےدیا گیا۔
فخر زمان 81 گیندوں پر 11 چھکوں ، 8 چوکوں کی مدد سے 126 اور بابر اعظم 63 گیندوں پر 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 66 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، نیوزی لینڈ کی جانب سے واحد وکٹ ٹم ساو¿تھی کے حصے میں آئی،شاندار بیٹنگ پر فخرزمان کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے کہامیرے لیے خوش قسمتی کا دن تھا،اچھا کھیل پیش کرنے پر خوشی ہے،پاکستان نے ورلڈ کپ میں چوتھی کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات روشن کر لیے اور اگلے مرحلے میں رسائی صرف ایک قدم دور ہے۔
سب کو پاکستانی بن کر پاکستان کے بارے میں سوچنا چاہئے: وزیراعلیٰ پنجاب
پاکستان کرکٹ بورڈ کا 38 کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان
پاکستانی ڈرامہ ’در نجات‘ کا جی ٹی اے ورژن وائرل، مکمل ویڈیو دیکھیں
ایران ہمارے ساتھ ڈیل کا خواہشمند، جوہری ہتھیار کبھی حاصل نہیں کرنے دینگے: امریکی صدر
امریکہ، ایران تنازع کا حل جلد نکلنے کی امید ہے: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار
ملک بھر میں خناق، کالی کھانسی، خسرہ اور موسمی انفلوئنزا کے کیسوں میں اضافہ
الزامات کے بجائے خطے کے مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے، مصدق ملک
فوج کو اپنی قوم کے مقابلے میں طاقتور نہیں دیکھنا چاہتے: مولانا فضل الرحمن
سابق وزیر لیاقت بھٹی قتل، 3 ذاتی محافظ گرفتار، تفتیش میں اہم انکشافات متوقع
کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کو بجلی کا بڑا جھٹکا لگنے کا خدشہ
















