افغانستان کی ایک اور فتح، سری لنکا کو بھی پچھاڑ دیا

پونے(ایم این پی)افغانستان کی ایک اور فتح، سری لنکا کو بھی پچھاڑ دیا۔

پونے کے مہاراشٹرا کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میںافغان کپتان حشمت شاہدی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، سری لنکا کی پوری ٹیم آخری اوور میں 241 رنز پر ڈھیر ہوگئی،پاتھم نسانکا 46،اینجلو میتھیوز23، مہیش تھیکشنا29 رنز بناکر نمایاں رہے۔

افغانستان کی جانب سے فضل حق فاروق 4، مجیب الرحمن2 ،راشد خان اور عظمت عمرزئی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، سری لنکا کے 2کھلاڑی رن آوٹ ہوئے۔

ہدف کے تعاقب میں گر باز صفر ،ابراہیم زردان39رنز پر چلتے بنے،رحمت شاہ،حشمت شاہدی،عظمت عمرزئی کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت افغانستان نے ہدف 3وکٹوں کے نقصان پر با آسانی حاصل کرلیا،کامیابی کے بعد افغانستان کی ٹیم 6پوائنٹس کےساتھ 5ویں نمبر آگئی۔