عبدالرزاق نے سرفراز احمد کو کپتان بنانے کی حمایت کردی

لاہور (مشرق نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راونڈر عبدالرزاق نے سرفراز احمد کو کپتان بنانے کی حمایت کردی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالرزاق نے کہا کہ دو، تین کھلاڑیوں کو آرام کرانا چاہیے، اگر کپتانی کےلئے جانا ہے تو سرفراز احمد اچھا کپتان ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیدرلینڈز کی بولنگ بہت ہی اچھی ہے، ویسے بنگلادیش کو میچ جیتنا چاہیے تھا۔سابق آل راﺅنڈر نے کہا کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے میچ سے بہت کچھ سیکھنا چاہیے، ہمیں اب ان دونوں ٹیموں کی طرز کی کرکٹ کھیلنی چاہیے۔