عالم اسلام اسرائیلی جارحیت فوری بند کرائے: ڈاکٹر جاوید اکرم

لاہور (ہیلتھ رپورٹر) نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کی زیر قیادت کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر مظالم کے خلاف ریلی کا انعقادکیاگیا۔اس موقع پروائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز، سی ای او میو ہسپتال پروفیسر ہارون حامد، چیف آپریٹنگ آفیسر میو ہسپتال پروفیسر احسن نعمان، پروفیسر ابرار اشرف، ڈاکٹر ممپال سنگھ، ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکس کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ریلی کے شرکاءنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ ہم اسرائیل کی جانب سے فلسطین کی معصوم انسانیت پر مظالم کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ عالم اسلام فلسطین میں مظالم کا نوٹس لے کر اسرائیل کی جانب سے جارحیت کو فی الفور بند کروائے۔ اسرائیل کی بمباری سے فلسطین میں روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں معصوم لوگ شہید ہو رہے ہیں۔ صوبائی وزیرصحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ آج پوری ڈاکٹر کمیونٹی فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہی ہے۔ ہمارے پاس بندوقیں نہیں ادویات ہیں، ہم عملی طور پر صحت کی سہولیات فراہم کریں گے۔ دریں اثناءنگران صوبائی وزیرصحت کی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں پنجاب ہیلتھ فا¶نڈیشن کے بورڈآف ڈائریکٹرزکا35واں اجلاس منعقدہوا۔ پنجاب ہیلتھ فا¶نڈیشن کے سی ایف او نے اجلاس کے دوران ایجنڈاکے مندرجات پیش کئے۔نگران صوبائی وزیرصحت پروفیسرڈاکٹرجاویداکرم نے پنجاب ہیلتھ فا¶نڈیشن کے بورڈآف ڈائریکٹرزکے 34ویں اجلاس کے منٹس کی بھی منظوری دی۔اجلاس کے دوران فنانس اینڈ ٹیکنیکل کمیٹی کے87ویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کر دی گئی۔اجلاس کے دوران پنجاب ہیلتھ فا¶نڈیشن کے قرضوں کی فراہمی کے حوالہ سے ایس او پیز کابھی تفصیلی جائزہ لیاگیا۔نگران صوبائی وزیرصحت پروفیسرڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ پنجاب ہیلتھ فا¶نڈیشن کو ڈاکٹرزکیلئے سودمند بناناچاہتے ہیں۔پنجاب ہیلتھ فا¶نڈیشن ہر سال ڈاکٹرزکو کروڑوں روپوں کے بلاسودقرضے فراہم کرتی ہے۔صوبائی وزیرصحت پروفیسرڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ پنجاب ہیلتھ فا¶نڈیشن کے ذریعے ڈاکٹرزکو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کیلئے جلد روڈشوز کا انعقادکریں گے۔پنجاب ہیلتھ فا¶نڈیشن کو قرضوں کی سوفیصد ریکوری کویقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔