لاہور(خبر نگار)وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے سکولوں کی نجکاری کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا سب کو پرامن احتجاج کا حق ہے لیکن کسی کو تعلیمی ادارے بند کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
وزیراعلیٰ نے استفسار کیا کون سا طریقہ ہے بچوں کو سکولوں میں پڑھنے ہی نہیں دینا،کوئی طریقہ نہیں ٹیچر سکولوں میں ہی نہ آئیں۔
سکولوں کی نجکاری کا کوئی منصوبہ زیر غورنہیں ، محسن نقوی


















