ممبئی،لکھنو¿ (ایم این پی)جنوبی افریقہ کی انگلینڈ کو229رنز سے بدترین شکست،سری لنکا نے ہالینڈ کو ہرا کر ورلڈکپ کی پہلی فتح اپنے نام کرلی۔
وانکھیڈے کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاٹھی چارج کیااور مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 399 رنز کاپہاڑ ٹوٹل بنایا،ہینرچ کلاسین 67 گیندوں پر 4 چھکوں ، 12 چوکوں کی مدد سے 109 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، مارکو جانسین نے 42 گیندوں پر 6 چھکوں ،3 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 75 رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میںانگلش بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 22 اوورز میں 170 پر ڈھیر ہوگئی،قبل ازیںلکھنو کے اکانا سپورٹس سٹی میں کھیلے گئے میچ میں نیدر لینڈز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
نیدر لینڈز کی ٹیم نے سری لنکا کو 263 رنز کا ہدف دیا ،لنکن ٹیم نے ٹارگٹ 49ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،سری لنکا کی جانب سے سدیرا سماراوکراما ناقابل شکست 91 رنز کےساتھ نمایاں بلے باز رہے ،پاتھم نسانکا 54 ،چارتھ اسالنکا نے 44 رنز کی اننگز کھیلی۔
افریقہ کا لاٹھی چارج،انگلینڈ کو229رنز سے بدترین شکست،لنکا نے ہالینڈ کو ہرادیا
















