لاہور (ہیلتھ رپورٹر) نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے سید محمد حسین گورنمنٹ ٹی بی سینی ٹوریم ساملی کا تفصیلی دورہ۔ ڈاکٹر شہلا جاوید اکرم اور سکاٹ مین کے ڈاکٹر سہیل خان بھی نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کے ہمراہ تھے۔ نگران صوبائی وزیرصحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے ایس ایم ایچ گورنمنٹ ٹی بی سینی ٹیوریم ساملی کے مختلف وارڈزکا دورہ کرکے طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے اس موقع پر مریضوں کی عیادت بھی کی اور طبی سہولیات کے معیاربارے دریافت کیا۔ نگران صوبائی وزیرصحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے اس موقع پر ایک اہم اجلاس کی صدارت بھی کی۔ ایم ایس سید محمد حسین گورنمنٹ سینی ٹوریم ٹی بی ساملی ڈاکٹر قیصر عباسی نے نگران صوبائی وزیرصحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کو مریضوں کو فراہم کی جانیوالی طبی سہولیات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔نگران صوبائی وزیرصحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وٹامن ڈی کی کمی پوری کرنے کے حوالے سے سکاٹ مین کے تعاون سے پنجاب میں پروگرام کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ سید محمد حسین گورنمنٹ سینی ٹوریم ٹی بی ساملی میں آنے والے مریضوں کیلئے طبی سہولیات کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے حالات کو بہترکرنا پہلی ترجیح ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی عوام کو سرکاری ہسپتالوں میں بہترطبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے خود دورے کررہے ہیں۔ سید محمد حسین گورنمنٹ ٹی بی سینی ٹوریم ساملی میں مریضوں نے طبی سہولیات بارے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ایس ایم ایچ گورنمنٹ ٹی بی سینی ٹوریم ساملی میں مریضوں کو علاج اور ادویات کی مفت سہولت فراہم کی جاتی ہے۔
پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے حالات کو بہترکرنا پہلی ترجیح ہے:ڈاکٹر جاوید اکرم
















