لاہور (اپنے رپورٹر سے) گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے گورنر ہاﺅس لاہور میں گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ نے ملاقات کر کے باہمی دلچسپی کے امور اور بین الصوبائی رابطوں کو فروغ دینے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے اپنے ہم منصب کو لاہور میں خوش آمدید کہا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ بلوچستان رقبے کے لحاظ سے ملک کاسب سے بڑا صوبہ ہے، ملک کی ترقی کیلئے بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی لازمی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بلوچستان ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار بہترین طریقے سے ادا کریگا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں یونیورسٹیوں اور میڈیکل کالجز میں بلوچستان کے طلبا کیلئے خاطر خواہ سکالرشپس اور نشستیں مختص کی گئی ہیں۔
دریں اثنا نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے ملاقات کی۔اس موقع پر پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن کی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر صومیہ اقتدار بھی موجود تھیں۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ورلڈ ڈائی بٹیز ڈے کی تقریب کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے کہاکہ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کی طبی خدمات قابل ستائش ہیں۔
گورنر پنجاب نے کہاکہ ورلڈ ڈائی بٹیز ڈے کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا جائیگا۔نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن 14 نومبر کو پاکستان اینڈوکرائن سوسائٹی کے اشتراک سے ورلڈ ڈائی بٹیز ڈے بارے آگاہی واک اور سیمینار کا انعقاد کر رہی ہے۔ ورلڈ ڈائی بٹیز ڈے کے حوالے سے واک کی قیادت گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کریں گے۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ آگاہی سیمینار کے دوران ڈاکٹرز کے مشورے، ذیابیطس کی تشخیص اور علاج کی مفت سہولت فراہم کی جائیگی۔
خیبر پختونخوا میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ کا نام تبدیل، اسٹیبلشمنٹ مقرر
خواتین ڈاکٹرز ملک کے نظام صحت کا قیمتی سرمایہ ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
پاکستان میں شعبہ ماہی گیری کی ترقی و سمندری خوراک کی برآمدات میں اضافہ
پاک، بھارت میچز میں کھلاڑیوں کا نامناسب رویہ، ہربھجن سنگھ کا آئی سی سی اور بورڈز سے مداخلت کا مطالبہ
بھارتی اداکارہ شردھا کپور 8 کلو وزنی گھنگھرو پہن کر ڈانس کرنے سے زخمی
بلاول کا مولانا فضل الرحمن سے رابطہ، رہائشگاہ کے پولیس محاصرے پر اظہار یکجہتی
چینی اور پاکستانی خلابازوں کی مشترکہ مہم دیرینہ اور گہری دوستی کی نمایاں مثال ہے: صدر شی جن پنگ
عسکری قیادت کی پاکستان کے پہلے انسانی خلائی مشن کی تاریخی کامیابی پر قوم کو مبارکباد
ٹرمپ انتظامیہ کا جنگ ختم کرنے کیلئے سخت گیر ایرانی رہنماوں کو قتل کرنے پر غور
وزیراعظم شہباز شریف کی این سی سی آئی اے کی تنظیم نو کا عمل تیز کرنیکی ہدایت


















