بنگالیوں کو شکست،بھارت نے چوتھی فتح اپنے نام کرلی

پونے (ایم این پی) بھارت نے بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے ہراکر مسلسل چوتھی فتح اپنے نا م کرلی،پونے میں کھیلے گئے میچ میںبنگلہ دیش کے کپتان نجم الحسن شنتو نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

اوپنر نے93رنز کاشانداز آغاز فراہم کیا،پہلی وکٹ گرنے کے بعد کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا،بنگلہ دیش نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 256 رنز بنائے۔

تنزید 51 ،لٹن داس 66 رنز بنا کر نمایاں رہے،بھارت کی جانب سے رویندرا جڈیجا ، جسپریت بمراہ اور سراج نے 2،2 جبکہ شاردل ٹھاکر اور کلدیپ یادیو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بھارت نے 257 رنز کا ہدف41.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، ویرات کوہلی 103 رنز ،کے ایل راہول 34 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے۔