دہلی(ایم این پی)بڑا اپ سیٹ،افغانیوں نے گوروں کو دبوچ لیا،نئی دہلی کے ارون جیٹلی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 284رنز بنائے،گرباز 80 اور اکرام 58 رنز بناکر نمایاں رہے۔
انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید 3، مارک ووڈ 2 ،لیام لیونگسٹون، ریس ٹوپلی اور جو روٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ ٹیم شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی اوروکٹیں خزاں کے پتوں کی طرح گرتی رہیں،پوری ٹیم صرف215 پر ڈھیر ہوگئی،افغانستان نے میچ 69رنز سے جیت لیا۔
مجیب الرحمن،راشد خان نے3،3نبی نے 2کھلاڑیوں کاشکار کیا،واضح رہے میگاایونٹ میں افغانستان کی پہلی فتح ہے جبکہ انگلینڈ کو دوسری شکست کاسامنا کرنا پڑا۔
ورلڈکپ میں بڑا اپ سیٹ،افغانیوں نے گوروں کو دبوچ لیا
















