امریکی گلوکارہ ٹیلرسوئفٹ کا ”کنسرٹ فلم“ کے ابتدائی پرئیمئر کا اعلان

نیویارک (مشرق نیوز) امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے مداحوں کیلئے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ٹیلر سوئفٹ کی کنسرٹ فلم ' دی ایرا ٹور کنسرٹ' امریکہ اور کینیڈا میں ریلیز ہوگی۔گلو کارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ فلم امریکہ میں ریلیز کی جائیگی لیکن اب یہ پوری دنیا میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔ٹیلر سوئفٹ نے لکھا کہ فلم کی ٹکٹس صبح 10 بجے سے دستیاب ہونگی۔فلم 13 اکتوبرسے 100 سے زائد ممالک میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔ٹور کنسرٹ فلم کے علاوہ گلوکارہ کا چوتھا ریکارڈ شدہ میوزک البم 27 اکتوبر کو ریلز ہورہا ہے۔