ماہرہ خان نے مجھے اپنی شادی پر نہیں بلایا، خلیل الرحمن کا شکوہ

کراچی (مشرق نیوز) پاکستان کے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر نے شکوہ کیا ہے کہ سپر سٹار ماہرہ خان نے ا±نہیں اپنی شادی پر دعوت نہیں دی۔حال ہی میں خلیل الرحمن نے ’ایف ایچ ایم‘ میگزین کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔پوڈ کاسٹ کے دوران خلیل الرحمن نے ماہرہ خان سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘ماہرہ نے مجھے اپنی شادی دعوت نہیں دی لیکن اگر وہ مجھے اپنی شادی کا دعوت نامہ بھی دیتی تو میں کبھی نہیں جاتا۔خلیل الرحمن نے کہا کہ ماہرہ خان نے میرے خلاف ٹوئٹ کرکے غلطی کی تھی، اگر وہ ٹوئٹ کرنے کے بجائے مجھ سے رابطہ کرکے اپنی ناراضگی کا اظہار کرتیں تو میں دلائل دے سکتا تھا۔پوڈ کاسٹ کے دوران خلیل الرحمن نے ماضی کا دردناک قصہ یاد کرتے ہوئے کہا کہ ‘کئی سال پہلے، میری ڈھائی برس کی بیٹی نے غلطی سے پیٹرول پی لیا تھا جس کے وجہ سے بیٹی کا انتقال ہوگیا تھا۔ا±نہوں نے کہا کہ ‘میں اپنی بیٹی کی اچانک موت پر دھاڑیں مار کر رویا تھا۔خیال رہے کہ ماضی میں خلیل الرحمن قمر نے عورت مارچ کے حوالے سے ہونے والے ایک ٹی وی پروگرام میں ماروی سرمد کے خلاف نامناسب زبان استعمال کی تھی، جس پر شوبز شخصیات نے ڈراما نگار پر خوب تنقید کی تھی جس میں ماہرہ خان بھی شامل تھیں۔ماہرہ خان کی تنقید کے بعد خلیل الرحمن قمر کا کہنا تھا کہ اللہ وہ وقت نہ لائے کہ مجھے کبھی ماہرہ خان کو معاف کرنا پڑے، ماہرہ خان کہیں ملیں اورسلام کیا توجواب دوں گا لیکن انہیں معاف نہیں کرونگا۔