نیوزی لینڈ کی دوسری فتح،ہالینڈ کو ایک اور شکست

حیدرآباد دکن (ایم این پی)نیوز ی لینڈ کی دوسری فتح، ہالینڈ کو 99 رنز سے ہرادیا۔

حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے چھٹے میچ میں ہالینڈ نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 322 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں نیدر لینڈز کی پوری ٹیم 46.3 اوورز میں 223 رنز پر ڈھیر ہوگئی،ایکرمین نے 69 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی،نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سینٹنر5، میٹ ہنری 2 ، راچن رویندر نے ایک کھلاڑی آوٹ کیا۔