خیبر : ( ) پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔
4 روز کے دوران تقریبا 54 خاندان واپس وطن جاچکے ، وفاقی حکومت اور اپیکس کمیٹی کے فیصلے کے بعد افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل جاری ہے۔
پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکی شہریوں کو 31 اکتوبر تک نکلنے کی آخری ڈیڈ لائن دی گئی ہے ، غیر ملکیوں کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہوگا بصورت دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے گرفتاری اور ملک بدری کو یقینی بنائیں گے۔
پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کی وطن واپسی
















