ون رینکنگ میں بابر اعظم بدستور نمبرون،شاہین کی2درجے ترقی

لاہور(ایم این پی )ون رینکنگ میں بابر اعظم بدستور نمبرون،شاہین کو 2درجے ترقی مل گئی،بابر اعظم کے ریٹنگ پوائنٹس 857 ہیں، دوسرے نمبر پر موجود بھارت کے شبمن گل کے آسٹریلیا کےخلاف آخری میچ نہ کھیلنے کی وجہ سے 8 ریٹنگ پوائنٹس کم ہو گئے،شبمن گل کے ریٹنگ پوائنٹس 839 ہیں۔


آسٹریلیا کے ڈیوڈ وار نر ایک درجے ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر آگئے، امام الحق کی رینکنگ میں ایک درجے تنزلی ہوئی،بھارت کے روہت شرما ترقی کے بعد 10 ویں نمبر پر آ گئے، فخر زمان کی ایک درجے تنزلی ہوئی

باولرز رینکنگ میں بھارت کے سراج کا پہلا نمبر برقرار ہے، شاہین آفریدی 2 درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے۔

ون ڈے آل راونڈرز میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔