عالمی بینک نے پاکستان کومشورہ دیا ہے 50ہزار اور کم آمدن والوں پر بھی ٹیکس لگایا جائے۔
5 لاکھ ماہانہ آمدن والوں پر 35 فیصد شرح سے ٹیکس عائد کیا جائے اور حکومت ان شعبوں پر خرچ نہ کرے جو صوبوں کے دائرہ کار میں آتے ہیں۔
عالمی بینک نے کہا ساتویں قومی مالیاتی کمیشن کا دوبارہ جائزہ لیکر وفاقی و صوبائی دائرہ کار میں فنانسنگ کا لائحہ عمل طےکیا جائے، دکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے اور ٹیکس فری آمدن کی حد کم کی جائے۔
پاکستان 50ہزار اور کم آمدن والوں پر بھی ٹیکس لگائے:عالمی بینک
















