ہرشا بھوگلے نے پاکستان کیلئے بابر سے زیادہ شاہین کو اہم قراردےدیا

نئی ہلی (ایم این پی)مشہور بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے ورلڈکپ 2023 کیلئے فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی کو پاکستان کےلئے کپتان بابر اعظم سے زیادہ اہم قرار دےدیا۔

کرکٹ ویب سائٹ کرک بز سے گفتگو کرتے ہوئے ہرشا بھوگلے نے کہاشاہین شاہ آفریدی ایک طرح سے بابر اعظم سے زیادہ اہم ہے کیونکہ اگر شاہین ایشیا کپ میں شروعات کے 10 اوورز میں وکٹیں نہ لیتے تو آپ دیکھ سکتے پھر کیا ہوتا،پاکستان ٹیم کیلئے نسیم شاہ کی غیر موجودگی بھی بڑا خلا ہے۔

ہرشا بھوگلے نے کہا پاکستانی سپنرز کو اچھا کھیل پیش کرنے کی ضرورت ہوگی، میرے خیال میں پاکستان کی صورتحال کچھ اس طرح سے ہوگی کیا پاکستان کے اوپنرز اچھا کھیل پیش کرپائیں گے؟ یا پھر کیا پاکستان کے سپنرز مڈل اوورز میں اچھی گیند کرسکیں گے؟۔