ممبئی(مشرق نیوز)اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے دلہا نے دلہن کو لے جانے کیلئے کشتی تیار کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پرینیتی چوپڑا کے دلہا راگھو چڈھا ہوٹل لیک پیلس سے بارات لےکر لیلا پیلس سے تک کشتی میں آئیں گے۔
ریاست راجستھان کے شہر اودے پور میں ہونے والی شادی کی تقریب 24 ستمبر کو دوپہر میں ہوگی جبکہ محفل موسیقی میں 90 کی دہائی کے گانے ہوں گے۔
پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی میں شریک مہمانوں کی تواضع پنجابی و راجھستانی کھانوں سے کی جائے گی۔
اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے دلہا نے دلہن کو لےجانے کیلئے کشتی تیار کرلی
















