لاہور (کرائم رپورٹر) سنٹرل پولیس آفس میں ڈی ایس پی رینک پر ترقی پانے والے افسران کو رینک لگائے کی تقریب منعقد،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور دیگر سینئر افسران نے پروموٹ ہونے والے 53 ڈی ایس پیز کو نئے عہدوں کے رینک لگائے،تقریب میں ترقی پانے والے افسران کے اہل خانہ کی خصوصی طور پر شرکت،آئی جی پنجاب کی ترقی پانے والے ڈی ایس پیز کو مبارک باد، مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،آئی جی پنجاب کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پولیس فورس نہیں سروس ہے، عوامی خدمت و حفاظت کو ہر صورت فوقیت دیں، میرٹ اور قواعد و ضوابط کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل سے ایس پی لیول تک 5 ہزار پروموشنز مزید کریں گے،جرم کی ہر واردات کا پرچہ فوری درج کریں، ٹائم لائن کے مطابق متاثرین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں،تمام تھانوں کو سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشن بنا رہے ہیں۔ جدید سافٹ وئیرز و ایپلی کیشنز سے روایتی کلچر کا خاتمہ ہو رہا ہے،جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سے جرائم کی بیخ کنی کا عمل مزید تیز کریں،امن و امان کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ انسداد جرائم کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لائیں،محکمانہ ترقی درحقیقت پیشہ ورانہ ذمہ داریوں میں اضافے کی عکاس ہے،تمام افسران محکمہ کی جانب سے ملنے والی اس عزت افزائی کو فرائض کی مزید بہتر ادائیگی سے عوام تک پہنچائیں،ڈی ایس پی محمد آصف، محمد ناصر، محمد ندیم اقبال، حفیظ الرحمان، محمد جواد انور، فیصل منظور،عمر دراز، مہر علی، محمد طارق، محمد اسرار حسین جعفری، محمد آصف، ریاض احمد فیاض،ظفر محمود خان ،خادم حسین، ملک عطااللہ، سید انتخاب حسین، آفتاب احمد، سید محمد سبطین شاہ، مسرور خان سمیت دیگر افسران کو ڈی ایس پی کے رینک لگائے گئے۔تقریب میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر ریاض نذیر گاڑا، ایڈیشنل آئی جی عمران محمود ، ڈی آئی جی آئی ٹی احسن یونس، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ڈاکٹر انعام وحید، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو ذیشان اصغر ، اے آئی جی ویلفیئر نوید اجمل سمیت سینئر افسران بھی موجود تھے۔
جدید سافٹ وئیرز و ایپلی کیشنز سے روایتی پولیس کلچر کا خاتمہ ہورہا ہے :آئی جی پنجاب
















