سانحہ 9مئی ،عمران 10مقدمات میں گنہگار سازش کے شواہد مل گئے،جے آئی ٹی

لاہور (کرائم رپورٹر)جے آئی ٹی نے سانحہ 9مئی کے 10مقدمات میں عمران خان کو گنہگار قراردےدیا۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے 14مقدمات کی تفتیش مکمل کرلی ،جے آئی ٹی کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کےخلاف مرکزی مقدمہ 96/23کا چالان 2ہزار صفحات پر مشتمل ہے، سوشل میڈیا سے400سے زائد شواہد ملے، گرفتار ملزموں کے بیانات و نشاندہی پرچیئرمین پی ٹی آئی کو قصور وار قراردیا گیا۔

جے آئی ٹی حکام کے مطابق جناح ہاﺅس حملے میں براہ راست ملوث 80ملزموں کے بیانات میں سازش کا عنصر واضح ہوا،دوران تفتیش براہ راست سازش کے شواہد بھی ملے، چیئرمین پی ٹی آئی کے اپنے بیانات حالات سے متضاد پائے گئے،جے آئی ٹی کے مطابق دیگر 9مقدمات میں بھی ٹھوس شواہد کی روشنی میں چیئرمین پی ٹی آئی گنہگار قرار پائے، 14مقدمات کا چالان جلد عدالت میں جمع کرادیا جائےگا۔