ایشیا کپ متاثر ہونے کا خدشہ: ذکا اشرف کا اے سی سی کے صدر جے شاہ سے رابطہ

اسلام آباد (مشرق نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر جے شاہ سے ایشیا کپ کے حوالے سے رابطہ کیا ہے۔ذکا اشرف نے جے شاہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا میں مزید بارشوں کا امکان ہے، پاکستان میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ ایک بڑا ٹورنامنٹ ہے، بارش کی وجہ سے اس کو متاثر نہ کیا جائے۔جے شاہ نے ذکا اشرف کو جواب دیا کہ ہم صورتحال پر غور کر لیتے ہیں۔دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ ایشین کرکٹ کونسل ایشیا کپ کے میچز کی منتقلی کا فیصلہ اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں کر سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق ایشیا کپ کے میچز خراب موسم کے باعث کولمبو سے منتقلی ایشین کرکٹ کونسل کیلئے مشکلات کا باعث بن گئی ہے۔ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ دمبولا شہر کے ہوٹل سے مطمئن نہیں جبکہ اچھے موسم والے ایک اور سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا کے ہوٹل انتظامات پر براڈ کاسٹرز کو اعتراض ہے۔