اسلام آباد (بیورو رپورٹ) نگران وفاقی وزیر برائے قومی صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ خواتین پولیو ورکرز کے تجربات کو سمجھنے اور ان کے ساتھ مل کر چیلنجز کا حل نکالنے کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں،فرنٹ لائن ورکرز ہمارے پروگرام میں ریڑھ کی ہڈی رکھتے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعرات کو ملینڈا فرنچ گیٹس کی خواتین پولیو ورکرز کے ساتھ ورچوئل ملاقات میں کیا۔ ورچوئل ملاقات میں ڈاکٹرندیم جان نے کہا کہ خواتین پولیو ورکرز کے تجربات کو سمجھنے اور ان کیساتھ ملکر چیلنجز کا حل نکالنے کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ پاکستان پولیو پروگرام کا فی میل فرنٹ لائن ورکرز کو”ڈیزائن انیشی ایٹو“نامی اقدام گذشتہ سال شروع کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اقدام کا مقصد خواتین فرنٹ لائن ورکرز کے تجربات سے استفادہ کرنا ہے۔فرنٹ لائن ورکرز ہمارے پروگرام میں ریڑھ کی ہڈی رکھتے ہیں اور ہمارے اصل ہیرو ہیں۔ پولیو ورکرز کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ملنڈا فرنچ گیٹس کی پولیو ورکرز نے کہا کہ خواتین پاکستان پولیو پروگرام کا مرکزی حصہ ہیں۔ پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں پولیو ورکرز کا اہم کردار ہے۔ ورکشاپ میں شامل ہونے سے خود اعتمادی میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ پولیو پروگرام نے ہمارے تجربوں اور خیالات کو سننے کیلئے وقت نکالا۔ پولیو ورکرز کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو عمل میں لایا جا رہا ہے۔
فرنٹ لائن ورکرز پولیو پروگرام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں: ڈاکٹر ندیم جان
















