لاہور(اپنے رپورٹر سے)عوام پر ایک اور وار،پنجاب حکومت نے اشٹام ڈیوٹی میں 2 سے 10 گنا تک اضافہ کردیا، اشٹام ڈیوٹی کی مد میں سالانہ 4 ارب 21 کروڑ عوام کی جیبوں سے نکلوائے جائیں گے، دستاویزات کے مطابق اضافہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق بیان حلفی، معاہدوں، طلاق، پاور آف اٹارنی، کرایہ داری سمیت دیگر کیلئے اشٹام پر ڈیوٹی بڑھ گئی ،بیان حلفی کا ریٹ 100 سے بڑھا کر 300 روپے کردیا گیا۔
غیر منقولہ جائیداد کی فروخت کیلئے اشٹام ڈیوٹی 1200 سے بڑھا کر 3 ہزار ،5لاکھ تک کے معاہدے کی اشٹامپ ڈیوٹی 1200 سے 3 ہزار ہوگئی، طلاق کیلئے اشٹام فیس 100 سے 10گنا بڑھا کر ایک ہزار روپے کردی گئی۔
عوام پر ایک اور وار،اشٹام ڈیوٹی میں 10 گنا تک اضافہ
















