راولپنڈی (بیورورپورٹ)پاکستان اور سعودی عرب کی سپیشل فورسز کی مشترکہ جنگی مشقیں شروع ہو گئیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشترکہ مشقوں کی افتتاحی تقریب چراٹ میں ہوئی، تقریب میں دونوں ممالک کی مسلح افواج کے سینئر حکام شریک ہوئے۔
افتتاحی تقریب میں دونوں ممالک کا ترانہ بجایا گیا،ترجمان پاک فوج نے مزید کہاالبطار ون مشقوں کا مقصد باہمی تعاون بڑھانا اور ایک دوسرے کے تجربے سے فائدہ اٹھانا ہے۔
پاک ،سعودیہ سپیشل فورسز کی مشترکہ جنگی مشقیں شروع


















