ممبئی (مشرق نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی سابق ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر معنی خیز پوسٹ شیئر کردی۔ تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی ٹینس سٹار، جو ان دنوں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اچھا وقت گزار رہی ہیں، نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر معنی خیز اسٹوری شیئر کی۔انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ خوش قسمت وہ ہے جو اپنے پاس موجود چیز کی قدر کرے، اس وقت جب اس کے پاس وہ چیز موجود ہو۔خیال رہے کہ گزشتہ برس کے اختتام سے سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی طلاق کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں تاہم ان دونوں میں سے کسی نے بھی ان خبروں کی تردید یا تصدیق تاحال نہیں کی تاہم کچھ عرصہ قبل قومی ٹیم کے سابق کپتان نے ان گردشی خبروں کو اس وقت ہوا دی جب انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر اپنا بائیو (تعارف) تبدیل کر دیا۔یاد رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی 2010 میں ہوئی تھی، شادی کے 8 برس بعد 2018 میں ان کے یہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی، جس کا نام انہوں نے اذہان مرزا ملک رکھا۔
ثانیہ مرزا نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر معنی خیز پوسٹ شیئر کردی
















