اینٹی رائٹس فورس جوان کی فرض شناسی، شہریوں کی حفاظت کیلئے جان داﺅ پر لگادی

لاہور (کرائم رپورٹر) اینٹی رائٹس فورس کے جوان نے اپنی ڈیوٹی کو فرض سمجھ کر نبھاتے ہوئے بہادری و دلیری کا مظاہر ہ کرتے ہوئے زخمی ہونے کے باوجود اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر اشتہاری کا مقابلہ کر کے شہریوں کی جان بچالی،عظیم کارنامے پر ایس پی اینٹی رائٹس فورس طارق عزیز نے بہادر اہلکار کو نقد انعام و تعریفی سند دی، کانسٹیبل عدنان کےساتھ پیش آنےوالے وقوعہ پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کیخلاف ایف آئی آر دیدی، ایس ایچ او تھانہ شمالی چھاونی عاصم جہانگیر نے کہاملزم ریکارڈ یافتہ اشتہاری تھا ،پولیس کو کافی عرصے سے تلاش تھی، ایس پی اینٹی رائٹ فورس طارق عزیز نے کانسٹیبل کی ہمت و جرات کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور جوان کو دلیرانہ کارنامے پر اپنی ذاتی سٹین گن تحفہ کے طور پر دی، نقد انعام اور سند سے نوازا بھی گیااس موقع پر ایس پی طارق عزیز نے کہا ایسے بہادر جوان پولیس فورس کے ہیرو ہیں، پنجاب پولیس کے جوان دن رات ملک و قوم کی جان ومال اور عزت کیلئے ہمیشہ سرخرو رہے، پنجاب پولیس کے جوانوں کی دلیرانہ ہمت و جرات کو سلام پیش کرتے ہیں۔