اسلام آباد (مشرق نیوز) توشہ خانہ کیس میں بڑی پیشرفت ہوگئی، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کا حق دفاع ختم کرتے ہوئے ان کے تمام گواہوں کو غیر متعلقہ قرار دینے کی الیکشن کمیشن کی استدعا منظور کرلی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس کی سماعت کی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے 4 گواہان کی فہرست عدالت میں پیش کی جن میں ٹیکس کنسلٹنٹ عثمان علی، سینئر منیجر قدیر احمد، آئی ٹی پی کے سینئر منیجر نوید فرید اور پی ٹی آئی کے رو¿ف حسن شامل تھے۔ وکیل الیکشن کمیشن امجد پرویز ایڈووکیٹ نے اعتراض کیا کہ یہ غیر متعلقہ گواہ ہیں۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہمایوں دلاور نے فیصلہ سناتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کی گواہ طلبی کی درخواست مسترد کردی اور ان کے تمام 4 گواہوں کو غیر متعلقہ قرار دےدیا۔ عدالت نے کہا کہ ملزم گواہوں کے کیس سے متعلقہ ہونے کو ثابت نہیں کرسکے ،آج جمع کروائی گئی فہرست میں ٹیکس کنسلٹنٹ اور ایک اکاو¿نٹنٹ شامل ہیں، وکیل الیکشن کمیشن کے مطابق یہ غیر متعلقہ گواہ ہیں۔
جج ہمایوں دلاور نے فریقین کو مقدمے میں کل حتمی دلائل کیلئے طلب کرتے ہوئے کہا کہ اگر کل فریقین حتمی دلائل نہیں دیتے تو فیصلہ محفوظ کر لیا جائےگا۔ عدالت نے کیس کی سماعت کل 11 بجے تک ملتوی کر دی۔
توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا حق دفاع ختم، گواہ طلبی کی درخواست مسترد
















