ایم ایل ون منصوبہ ،پاکستان چین میں فنانسنگ معاملات طے

اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیراعظم شہبازشریف کی خصوصی دلچسپی کے باعث ایم ون منصوبے پر اہم پیشرفت سامنے آگئی ،پاکستان ،چین کے درمیان ایم ایل ون منصوبے کی فنانسنگ کے معاملات طے پاگئے۔

ذرائع کے مطابق منصوبے پر دستخط اگست کے پہلے ہفتے میں ہوں گے،وزیراعظم کی زیرنگرانی منصوبے کی تفصیلات کو حتمی شکل دےدی گئی۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے منصوبے کی لاگت کم کرنے کےلئے چینی حکام کو قائل کیا،ایم ایل ون منصوبے پر 6 ارب 50 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی،کل لاگت کا 15 فیصد پاکستان مہیا کرے گا،منصوبے کے تحت کراچی سے پشاور 1733 کلو میٹر ریلوے ٹریک اپ گریڈ اور دو رویہ کیا جائے گا۔