لاہور( کرائم رپورٹر)تباہی کامنصوبہ ناکام،سی ٹی ڈی نے ٹی ٹی پی، داعش سمیت دیگر کالعدم تنظیموں کے 10دہشتگرد وںکو گرفتار کرلیا۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشتگردی خدشات کے پیش نظر صوبے کے مختلف اضلاع لاہور، اٹک، سرگودھا، گوجرانوالہ، ملتان ،ڈی جی خان میں 321آپریشن کرکے دہشتگردوں کو گرفتار کیاگیا، قبضے سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، اسلحہ، اہم عمارتوں کے نقشے اور نقدی برآمد کرلی گئی ۔
ترجمان نے کہا لاہور، ملتان اور ڈی جی خان سے گرفتار دہشتگرد حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے،اٹک سے گرفتار کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 کمانڈر غیر ملکی باشندوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانا چاہتے تھے،گرفتار دہشتگردوں میں عزیر، عادل، رمضان، عبدالرحمان، عثمان، آصف، معاویہ ودیگر شامل ہیں۔
تباہی کامنصوبہ ناکام،کالعدم تنظیموں کے 10دہشتگر گرفتار
















