فنکاروں کےلئے بھی ہیلتھ انشورنس پروگرام شروع ،فارم کااجرا
اسلام آباد(بیورورپورٹ)حکومت نے صحافیوں کی طرح فنکاروں کےلئے بھی ہیلتھ انشورنس پروگرام شروع کر دیا۔
وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس میں فنکاروں کےلئے ہیلتھ انشورنس رجسٹریشن فارم کا اجرا کرتے ہوئے کہا وزیراعظم شہباز شریف جلد اپنے ہاتھوں سے فنکاروں کو ہیلتھ کارڑ دیں گے،2023-24کے بجٹ میں تاریخ میں پہلی مرتبہ صحافیوں، میڈیا ورکرز کی ہیلتھ انشورنس پروگرام کےلئے فنڈز مختص کیے گئے۔
مریم اورنگزیب نے کہافنکاروں نے ہمیشہ پاکستان کے کلچر ،تہذیب اور ادبی ورثے کوفروغ دیا ،صحت کی جدید سہولیات فراہم کرنے کےلئے آرٹسٹ ہیلتھ انشورنس پروگرام شروع کر دیا، www.demp.gov پر فنکار اپنے آپ کو رجسٹرڈ کریں ،صحت سہولت تک رسائی طریقہ کار کے ذریعے ہوسکے گی۔
















