لاہور(مرزا ندیم بیگ )کالعدم تنظیموں سے منسلک 100 سے زائد فورتھ شیڈولر پولیس کی پہنچ سے دور شہر سے دوسرے شہر جانے سے پہلے تھانہ میں اطلاع کرنے کے پابندہیں ،ڈیکلریشن کے باوجود متعلقہ افراد سے شورٹی بانڈ نہ لے سکے۔،ذرائع کے مطابق حساس مذہبی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 100 سے زائد فورتھ شیڈولر نے اپنے شورٹی بانڈ جمع نہیں کروائے، ضلعی انٹیلی جنس کمیٹی اور متعلقہ حساس اداروں کی سفارشات پر محکمہ داخلہ نے فورتھ شیڈو ل میں شامل کرنے کے احکامات جاری کئے تھے ،محکمہ داخلہ کی جانب سے ڈیکلریشن کے باوجود متعلقہ فورتھ شیڈول میں شامل افراد سے شورٹی بانڈ پولیس نہ لے سکی ،فورتھ شیڈول میںجن کے بھی نام شامل ہیں وہ تھانہ میں ہر ماہ حاضری کے پابند ہوتے ہیں،سی ٹی ڈی حکام فورتھ شیڈولر کی مانیٹرنگ کرنے کے پابند ہیں ،فورتھ شیڈول میں شامل ایک شہر سے دوسرے شہر جانے سے پہلے تھانہ میں اطلاع کرنے کے پابند ہیں ،متعلقہ افراد نہ ہی عوامی مقام پر جا سکتے ہیں اور نہ ہی تعلیمی اداروں میں ان کو جانے کی اجازت ہوتی ہے ،پنجاب بھر میں 1300 سے زائد مذہبی و کالعدم تنظیموں سے بالواسطہ یا بلا واسطہ منسلک رہنے والے شامل ہیں ،اعلیٰ حکام نے متعلقہ تھانوں اور سی ٹی ڈی حکام کو کئی سالوں سے زیر التواءشورٹی بانڈ جمع کروانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
محرم الحرام، پولیس کالعدم تنظیموں کے فورتھ شیڈول میں شامل افراد سے شورٹی بانڈ نہ لے سکی
















