جاگنے کاوقت آگیا، غلطیوں سے سبق سیکھنا ہوگا: احسن اقبال

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں40فیصد سے زائد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں اور ہمیشہ سے غذائیت کا مسئلہ ہمارے لئے ایک چیلنج تھا، ہم نے جب 2014میں وژن 2025ترتیب دیا تو اس کے اندر پائیدار ترقی کے اہداف جو2015میں لانچ ہوئے تھے،ہدف ہے 3سالوں میں ملک میں زیرو ہیپاٹائٹس پر چلے جائیں کیونکہ پاکستان میں ہر تیسرا فرد مرض کا شکار ہوچکا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو فیوچر ای کامرس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،احسن اقبال نے کہا کہ صوبوں کے ساتھ مل کر ٹھوس بنیادوں پر مسئلے کو حل کریں گے ، استحکام اور پالیسیوں کے تسلسل کے بغیر کوئی بھی ادارہ آگے نہیں بڑھ سکتا اور بحیثیت قوم اب وقت آگیا جاگ جائیں اور پالیسیوں کوطویل مدت کےلئے ترتیب دیں اور امن ، استحکام اور تسلسل کے ساتھ ملک کی خدمت کریں اور ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھیں ۔