لاہور ( خبر نگار)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں منعقدہ اجلاس میں سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں گھریلو ملازمین ،عوام کے مفت علاج کیلئے اہم فیصلے کئے گئے اورسوشل سکیورٹی ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں عوام کے مفت علاج کی منظوری دی گئی جبکہ گھریلو ملازمین کے مفت علاج کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔
سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں گھریلو ملازمین کے علاج اخراجات حکومت پنجاب ادا کرے گی جبکہ گھریلو ملازمین ہیلتھ کارڈ پر بھی علاج کرا سکیں گے، ہیلتھ کارڈ کی مقررہ حد سے زیادہ اخراجات کی صورت میں ادائیگی حکومت پنجاب کرے گی، اجلاس میں گھریلو ملازمین کے علاج کو یقینی بنانے کےلئے پنجاب ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن کو 200 ملین گرانٹ دینے کا فیصلہ کیاگیا، نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کے مریضوں کو ڈیجیٹل کارڈ جاری کئے جائیں گے۔
سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں گھریلو ملازمین، عوام کے مفت علاج کی منظوری
















