سپورٹس بورڈ کا قومی ویمن فٹ بال ٹیم سنگاپور روانگی کیلئے این او سی دینے سے انکار

کراچی (مشرق نیوز) قومی ویمن فٹ بال ٹیم کی سنگاپور روانگی کے معاملے پر پاکستان سپورٹس بورڈ نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کو این او سی دینے سے انکار کردیا۔پاکستان اورسنگاپور کی ویمن فٹ بال ٹیموں کے درمیان 15 اور 18 جولائی کو میچز شیڈول ہیں ذرائع کے مطابق شیڈول میچز کیلئے پاکستان ویمن فٹ بال ٹیم کو 13 جولائی کو سنگاپور روانہ ہونا تھا۔ پی ایس بی کے مطابق فیڈریشنز این او سی کیلئے تمام دستاویزات 6 ہفتے پہلے بھیجیں۔ذرائع کے مطابق پی ایس بی نے وقت کی کمی کی وجہ سے این او سی کے اجرا سے معذرت کرلی ، پی ایس بی نے ( پاکستان فٹبال فیڈریشن) پی ایف ایف کو جواب میں کہا کہ عید تعطیلات کی وجہ سے پی ایس بی کو این او سی کی درخواست 3 جولائی کو ملی، درخواست تاخیر سے ملی، این او سی پر کام نہیں ہوسکتا۔