محکمہ صحت،نویں جماعت سے پہلے بچوں کو بیماریوں سے بچانے کیلئے سکریننگ کا فیصلہ

لاہور (ہیلتھ رپورٹر)نگران صوبائی وزراءصحت ڈاکٹر جاوید اکرم اور ڈاکٹر جمال ناصر کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان، سپیشل سیکرٹری سید واجدعلی شاہ، ایڈیشنل سیکرٹری آغا نبیل، محکمہ قانون سے بیرسٹر مدثر اسحاق، محمد نادر، ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر عبدالرحمان، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر احسن وحید راٹھور، پرو وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اعجاز حسین، پرنسپل سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل، ڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ پروفیسر ڈاکٹر زرفشاں طاہر، ڈاکٹر حسین جعفری، ڈاکٹر یاسمین احسان، ڈائریکٹر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹر انور جنجوعہ، پروفیسر ڈاکٹر فائزہ بشیر، پروفیسر شبنم مجید، ایم ڈی چلڈرن ہسپتال ڈاکٹر ٹیپو، چیئرمین لاہور بورڈ محمد حبیب ودیگر افسران نے شرکت کی۔نگران وزراءصحت ڈاکٹر جاوید اکرم اور ڈاکٹر جمال ناصر نے اجلاس کے دوران پنجاب کے تعلیمی اداروں میں نویں جماعت کے طلباءو طالبات کی بلڈ سکریننگ کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا۔ایڈیشنل سیکرٹری آغا نبیل نے اس حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ پنجاب میں موجودہ اور اگلی نسلوں کو خطرناک بیماریوں سے بچانے کیلئے سکول ہیلتھ سکریننگ کا منصوبہ تاریخی ثابت ہوگا۔ سکول ہیلتھ سکریننگ پروگرام انشاءاللہ گیم چینجر ثابت ہو گا۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار اتنے وسیع پیمانے پر بچوں کی سکریننگ کرنے جا رہے ہیں۔ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بچوں کو خطرناک بیماریوں سے بچانے کیلئے سکول ہیلتھ سکریننگ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نویں جماعت کے امتحان سے پہلے ہر بچے کی تھیلیسیمیاءسمیت مختلف بیماریوں سے بچنے کیلئے سکریننگ کی جائے گی۔ صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ محکمہ قانون کی جانب سے تجویز کردہ قانون سازی کی حتمی منظوری پنجاب کابینہ دے گی۔ بچوں کی ہیلتھ سکریننگ میں پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا اہم کردار ہوگا۔ سٹیئرنگ کمیٹی میں اس حوالے سے تمام تیکنیکی پہلو¶ں کا جائزہ لیا جائے گا۔ نگران صوبائی وزیر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہاکہ بچوں کی ہیلتھ سکریننگ کے حوالے سے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن تمام لیبارٹریز کا آڈٹ کرے گا۔ تھیلیسیمیاءجیسی خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہونے والے مریضوں کے گھر والے روزانہ انتہائی تکلیف سے گزرتے ہیں۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے کہاکہ والدین سکول ہیلتھ سکریننگ پروگرام کے ذریعے اپنے بچوں کو زندگی بھر کی معذوری سے بچا سکتے ہیں۔