اسلام آباد(بیورورپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی کی فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کےخلاف درخواست پر اعتراضات عائد کردئیے گئے،رجسٹرار سپریم کورٹ کی طرف سے عائد کردہ اعتراضات میں کہا گیا درخواست میں نہیں بتایا گیا کونسا عوامی مفاد کا ایشو ہے، عدالت کے آرٹیکل 184(3) کے استعمال کے تسلی بخش نکات شامل نہیں۔
رجسٹرار نے اعتراض اٹھایا درخواست گزار کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹسز کیس کی وضاحت نہیں کرتے، درخواست گزار نے کسی دوسرے فورم پر اپروچ نہیں کیا نہ وضاحت دی،ایک درخواست میں ایک سے زائد استدعائیں کی گئیں ، آرٹیکل 248کے تحت وزیراعظم وزرائے اعلیٰ کو فریق نہیں بنایا گیا۔
مزید برآںسپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس کےخلاف دائر درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئیں،چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بنچ بدھ کو ساڑھے 11بجے سماعت کرے گا، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بھی بنچ میں شامل ہوں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کےخلاف درخواست پر اعتراضات عائد
















