وزیراعظم کابھارت میں ٹرین حادثے پر اظہار افسوس

اسلام آباد (بیورورپورٹ) وزیراعظم نے بھارت میں ٹرین حادثے میں ہونیوالی اموات پر افسوس کا اظہارکیا ہے،وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر انتہائی دکھ و افسوس ہے۔
شہبازشریف نے کہاسانحہ میں اپنے پیاروں کو کھو دینے والے سوگوار خاندانوں کےساتھ دلی تعزیت کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلئے دعاگو ہوں۔