تحقیقاتی کمیٹی نے خواتین سے بدسلوکی الزامات مسترد کر دئیے

لاہور( کرائم رپورٹر )تحقیقاتی کمیٹی نے گرفتار خواتین سے بدسلوکی کے الزامات مسترد کر دئیے،کوٹ لکھپت جیل کادورہ کرنے کے بعد ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے کہا جیل میں خدیجہ شاہ سمیت تمام خواتین سے ملاقات ہوئی ،ایک ایک کرکے خاتون سے بات ہوئی۔

خواتین کےساتھ نازیبا سلوک کی جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں،خواتین کو گھر سے اشیا منگوانے کی سہولت ہے ،بدسلوکی کی افواہیں درست نہیں ،میڈیکل کی سہولت بھی دی جارہی ہے،خواتین ماہرنفسیات بھی جیل میں موجود ہیں،کوئی مرد خواتین کے سیل میں داخل نہیں ہوسکتا،خواتین کو پروٹوکول کے تحت تمام سہولیات میسر ہیں۔