امراض میں مبتلا اہلکاروں کا شروع کیا جا رہا ہے: آئی جی پنجاب

لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں 2 لاکھ سے زائد فورس کی ہیلتھ سکریننگ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے اورہیلتھ سکریننگ میں نشاندہی ہونے والی مختلف بیماریوں میں مبتلا پولیس ملازمین کے علاج معالجے کا عمل محکمہ صحت کے تعاون سے شروع کیا جا رہا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ ہیپاٹائٹس بی اور سی، بلڈ پریشر، شوگر، تپ دق،آنکھوں اور دیگر امراض کی تشخیص کے بعد علاج معالجے کے مراحل کا آغاز ہو گا۔ مختلف اضلاع اورفیلڈ فارمیشنز میں خدمات سر انجام دینے والی پولیس فورس کی ویکسی نیشن تین مراحل میں مکمل کی جائے گی۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ محکمہ صحت کے تعاون سے پولیس فورس کی سکریننگ اور علاج معالجے کیلئے موثر میکانزم تشکیل دیا گیا ہے، محکمہ صحت پولیس ملازمین کی سکریننگ اور تشخیص کردہ امراض بارے ڈیٹا محکمہ پولیس کو فراہم کرے گا۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ سنٹرل پولیس آفس میں خدمات سر انجام دینے والے ملازمین کی ہیلتھ سکریننگ کا عمل بھی اسی ماہ شروع کیا جائے گا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پولیس فورس کو ہیلتھ ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں گے اور ان اقدامات کا مقصد پولیس کو ہر طرح سے بیماریوں سے محفوظ رکھنا ہے تاکہ وہ شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کا عمل مزید بہتر انداز میں تندہی کے ساتھ سر انجام دے سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ ہیلتھ سکریننگ میں پیش رفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں ہدایات دیتے ہوئے کیا۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس شہداءکی ہدایت پرپولیس شہداءکے لواحقین کی ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں پنجاب پولیس راجن پور کے شہید کانسٹیبل راحت سلیم کے اہل خانہ کو نئے گھر کی خریداری کیلئے رقم جاری کرد ی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے ڈیپارٹمنٹل سکروٹنی کمیٹی کی سفارش پر شہید کے اہل خانہ کیلئے گھر خریدنے کی حتمی منظوری دی اورگھر کی خریداری کیلئے ایک کروڑ 35 لاکھ روپے رقم جاری کی گئی۔ ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کی سربراہی میں سنٹرل پولیس آفس میں ڈیپارٹمنٹل سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی آئی جی ویلفیئر غازی صلاح الدین بطور سیکرٹری اور ڈی آئی جی ہمایوں بشیر تارڑ بطور ممبر اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس نے ڈی جی خان ریجن سے آنیو الے کیس کو حتمی منظوری کیلئے آئی جی پنجاب کو بھجوایا۔ شہید کانسٹیبل راحت سلیم کے اہل خانہ کو انکی پسند کے مطابق ڈیرہ غازی خان کی بنیادی سہولتوں سے آراستہ ہاو¿سنگ کالونی میں گھر خرید کر دیا گیا۔ ایلیٹ پولیس فورس راجن پور کے کانسٹیبل راحت سلیم نے چند ماہ قبل ڈاکوو¿ں سے مقابلے میں جام شہادت نوش کیا تھا۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ بحیثیت سربراہ پنجاب پولیس شہدائ کی فیملیز کی بہترین ویلفیئر میری اولین ترجیح ہے اور شہداءکے بچوں اور اہل خانہ کی مشکلات کے ازالے کیلئے ترجیحی اقدامات جاری رہیں گے۔