لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کی قیادت میں کچہ گرینڈ آپریشن کا 43 واں روز،پنجاب پولیس ڈاکووں اور جرائم پیشہ افراد کی مزاحمت کو کچلنے میں کامیاب، رحیم یار خان پولیس کچہ رجوانی میں داخل ہوگئی، جزیرہ نما رجوانی میں اغوا برائے تاوان وارداتوں کے سرغنہ میرا لٹھانی کے خفیہ ٹھکانے کا کنٹرول سنبھال لیا، مزید پیش قدمی جاری،ترجمان پولیس کے مطابق پولیس ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی سربراہی میں ڈاکووں کے ساتھ فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعد خطرناک جزیرہ نما کچہ رجوانی میں داخل ہو گئی، پولیس نے کئی روز سے جزیرہ نما کچہ رجوانی کا محاصرہ کر رکھا تھا، دریائے سندھ کے درمیان وسیع و عریض آئر لینڈ کا ڈاکو فائدہ اٹھاتے ہوئے پولیس کے خلاف بھاری ہتھیاروں سے مسلسل مزاحمت کرتے چلے آ رہے تھے،پولیس کی حتمی اور فیصلہ کن کارروائی کےلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا مثبت نتیجہ برآمد ہوا،پولیس نے ڈرون ٹیکنالوجی کی مدد سے ڈاکووں کی پوزیشنوں پر پن پوائنٹ فائرنگ کی اور ڈاکووں کے مورچے اڑا کر رکھ دیئے، ڈی پی او رضوان عمر گوندل کا کہنا ہے کہ پولیس فورس نے جزیرہ نما کچہ رجوانی میں اغوا برائے تاوان کے سرغنہ میرا لٹھانی کے خفیہ ٹھکانے پر قبضہ جما لیا،پولیس نے کچہ رجوانی میں انٹری کے لئیے مختلف اطراف سے بکتر بند گاڑیوں کی مدد لیتے ہوئے کشتیوں کا استعمال کیا، کچہ رجوانی میں ڈاکووں کی اغوا برائے تاوان کے مغویوں کو باندھ کر رکھنے والی زنجیریں برآمد،کچہ رجوانی میں ڈاکو میرا لٹھانی نے پولیس کے خلاف خندقیں کھود رکھی تھیں،پولیس کچہ رجوانی میں موثر حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، کچہ رجوانی سے ڈاکووں کو ہمیشہ کیلئے بے دخل کر دیا جائےگا،پولیس کے 43 روز سے جاری کچہ آپریشن میں تین ڈاکو ہلاک، 28 گرفتار، پانچ سرنڈر ہوئے بھاری تعداد میں خطرناک اسلحہ قبضہ میں لیا گیا، آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید کا کہنا ہے کہ اندرون کچہ میں پولیس نے ڈاکووں کی درجنوں کمین گاہیں، خفیہ ٹھکانے اور مورچے تباہ و مسمار کر کے نظر آتش کر دئیے ہیں، کچہ میں پولیس کی موئثر طور پر موجودگی اور کچہ کریمینلز ،کی واپسی کو ناممکن بنانے کیلئے متعدد پولیس کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔
کچہ گرینڈ آپریشن ،پنجاب پولیس ڈاکووں ،جرائم پیشہ افراد کی مزاحمت کچلنے میں کامیاب
















