ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے خواتین کو مکمل تحفظ فراہم کیاجارہا ہے :آئی جی پنجاب
لاہور (کرائم رپورٹر) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے اٹالین پولیس اتاشی کوسٹین ٹینو سکودیری کی قیادت میں وفد کی ملاقات،اٹالین سفارتخانے کے اعزازی قونصل فہد اقبال اور سیکرٹری ریاض حسین وفد میں شامل،ملاقات میں اٹالین پولیس کے ساتھ انفارمیشن شیئرنگ ، باہمی دلچسپی کے امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا،کریمینلز انفارمیشن شیئرنگ، جدید پولیس مینجمنٹ سسٹم کے دو طرفہ تجربات سےاستفادہ کو مزید فروغ دینے پر اتفاق،آئی جی پنجاب نے اٹالین پولیس اتاشی کو ڈیش بورڈ پر پنجاب پولیس کی جدید ایپلی کیشنز اور پراجیکٹس بارے آگاہ کیا،اس موقع پر آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ ڈیش بورڈ پولیس سٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم، کریمنل ریکارڈ سسٹم، ویمن سیفٹی ایپ تحفظ سنٹرز و دیگر پولیس فارمیشنز کے ساتھ منسلک ہے، ڈیش بورڈ پر ایف آئی آرز اندراج سے چالاننگ تک تمام مراحل صرف ایک کلک پر دستیاب ہیں،پنجاب پولیس سمارٹ اینڈ کمیونٹی پولیسنگ کی تحت شہریوں کی حفاظت اور خدمات انجام دے رہی ہے۔ آئی جی پنجاب اور اٹالین پولیس اتاشی کے مابین یادگاری شیلڈز کا تبادلہ بھی کیا گیا۔ علاوہ ازیں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا میانوالی پولیس کے غازی ایس ایچ اوانسپکٹر اقبال خان کو شاندار خراج تحسین،آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ انسپکٹر اقبال خان جیسے بہادر اورفرض شناس افسرکا جذبہ ڈیوٹی پوری فورس کیلئے مشعل راہ ہے،انسپکٹر اقبال خان ان دنوں تھانہ پیر پہائی میانوالی میں بطور ایس ایچ او خدمات سر انجام دے رہے ہیں، انسپکٹر اقبال خان دوہرے قتل میں ملوث خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے ٹیم کے ہمراہ پہاڑ پر گئے،فائرنگ کے تبادلے میں انسپکٹراقبال خان کو ٹانگ پرپانچ گولیاں لگیں لیکن انہوں نے جوانمردی سے مقابلہ جاری رکھا،انسپکٹر کو پولیس جوانوں نے چادر میں لپیٹ کرساڑھے چار گھنٹوں کے بعد پہاڑ سے نیچے اتارا،پہاڑ سے واپسی پر انسپکٹر کی مسکراہٹ اور وکٹری کا نشان فتح کا اعلان کر رہا تھا،آئی جی پنجاب نے بہادری و فرض شناسی کے لازوال مظاہرے پر سعودی عرب سے انسپکٹر اقبال خان کو شاباش کا پیغام بھیجا،وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کے ساتھ میانوالی دورے کے موقع پر انسپکٹر اقبال خان کی عیادت بھی کی،پنجاب پولیس میں بطور کانسٹیبل بھرتی ہونے والے اقبال خان اپنی فرض شناسی سے انسپکٹر رینک تک پہنچے،میو ہسپتال لاہور میں زیر علاج انسپکٹر اقبال خان کا عزم و حوصلہ بلند اور جذبہ جوان ہے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے انسپکٹر اقبال خان کو خراج تحسین پر مبنی خصوصی ویڈیو جاری کردی گئی۔
















