لاہور (مشرق نیوز) معروف اداکارہ و میزبان ژالے سرحدی کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔انسٹاگرام پر اداکارہ و میزبان ژالے سرحدی نے مزاحیہ ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے ۔ژالے سرحدی ویڈیو میں لپسنگ کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ میں نے شہد کی مکھی سے سیکھا ہے جو چھیڑے، اس سے لڑ جا۔اداکارہ کی ویڈیو کو اب تک ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔
ژالے سرحدی کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
















