لاہور (مشرق نیوز) فلم ،تھیٹر اور ٹی وی کے اداکار ،رائٹر اور ڈائریکٹر جمیل بسمل کی 18ویں برسی 12مئی کو منائی جائے گی۔ جمیل بسمل نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز تھیٹر سے کیا تھا۔ان کا لکھا ہوا تھیٹر ڈرامہ ”ہاﺅس فل “عوام کی بھرپور پسندیدگی کا باعث بنا۔ جمیل بسمل نے متعدد فلموں میں بھی کام کیا۔ ان میں نادان ،پہچان ،منجھی کتھے ڈانواں اور دیگر شامل ہیں۔ جمیل بسمل نے بچوں کیلئے بے پناہ کام کیا۔ مرحوم کو پرائیڈ آف پرفارمنس اور دیگر ایوارڈ زبھی دئیے گئے۔
اداکار ،رائٹر ،ڈائریکٹر جمیل بسمل کی 18ویں برسی 12مئی کو منائی جائےگی
















