ترجمان پنجاب پولیس نایاب حیدر کا مزید 2 روزہ ریمانڈ منظور

لاہور(کرائم رپورٹر) حساس ادارے کے افسرپر تشدد میں ملوث ترجمان پنجاب پولیس نایاب حیدر اور بیٹے کو عدالت نے 2 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس کے مطابق حساس ادارے کے زخمی افسر کی مکمل میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہے،ابھی ملزموں نایاب حیدر اور بیٹے سے پستول بھی برآمد کرنا ہے۔