اسلام آباد(بیورورپورٹ)حکومت کابڑا اقدام،ماضی کے یادگار ڈراموں تک رسائی کیلئے پی ٹی وی فلکس لانچ ،تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں سٹریمنگ پلیٹ فارمز کی بڑھتی مقبولیت کے پیش نظر پی ٹی وی نے بھی اپنا ویڈیو سٹریمنگ پلیٹ فارم ”پی ٹی وی فلکس“ لانچ کردیا۔
یادگار ڈرامے، ٹی وی شوز، دستاویزی فلمیں، کھیل و دیگر پروگرام باآسانی دیکھے جاسکیں گے۔
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنی ٹوئٹ میں کہا پی ٹی وی فلکس کے افتتاح کی بے پناہ خوشی ہوئی، پروگرام جولائی 2022 میں شروع کیا گیا، پی ٹی وی فلکس نیا ویڈیو سٹریمنگ OTT پلیٹ فارم ہے ،عالمی سطح کے صارفین پی ٹی وی کے وسیع مواد بشمول ٹی وی شوز، ڈرامہ، دستاویزی فلموں، کھیلوں و دیگر پروگراموں تک باآسانی رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا اقدام نوجوانوں اور بزرگوں کو پی ٹی وی کے اس مواد کےساتھ دوبارہ جوڑے گا جس نے ان گنت زندگیوں پر انمٹ اثرات چھوڑے ، پی ٹی وی فلکس ایپلی کیشن اینڈرائیڈ اور iOS دونوں پلیٹ فارمز پر ڈاون لوڈ کی جا سکتی ہے،پی ٹی وی فلکس کے کامیاب اجرا پر وزارت اطلاعات و نشریات اور پی ٹی وی ٹیم کی مشکور ہوں،خیال کو حقیقت میں بدلاگیا۔
ماضی کے یادگار ڈراموں تک رسائی کیلئے پی ٹی وی فلکس لانچ
















